Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسین نواز کی چھٹی مرتبہ جے آئی ٹی میں پیشی

  اسلام آباد... وزیر اعظم کے بڑے صاحب زادے حسین نواز منگل کو چھٹی مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حسین نوازسے لندن فلیٹس، بیرون ملک کمپنیوں اور منی لانڈرنگ سے متعلق سوالات کئے جائیں گے۔ حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نوازبدھ کو پہلی مرتبہ پیش ہوں گی ۔ ذرا ئع کے مطابق مریم نواز تنہا پیش نہیں ہوں گی ۔جے آئی ٹی نے ایک لیڈی پولیس افسر تعینات کرنے کی درخواست کی ہے ۔جے آئی ٹی حتمی رپورٹ 10 جولائی کوسپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔
 

 

شیئر: