Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئی ڈر ہے نہ خوف،مریم نواز

اسلام آباد... وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والد کو بتادیا کوئی ڈر ہے نہ خوف۔ کسی کے دباو میں نہیں آوں گی۔ ٹوئٹر پر بیان میں مریم نے کہا کہ آج اپنے والد کی آنکھوں میں فکر اور تشویش دیکھی ہے۔ وزیراعظم کی یہ تشویش میر ی جے آئی ٹی میں پیشی سے متعلق ہے۔ وزیراعظم سے کہا کہ آپ کی بیٹی ہوں اور آپ سے ہی تربیت لی ہے۔ وزیراعظم نے30سال کے سیاسی کیرئیر میں مخالفین کو شکست دی ہے۔مریم نواز نے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ کل ملیں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کی صاحبزادی کو پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے بدھ کو طلب کررکھا ہے۔

 

شیئر: