Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کو روسی صدر کا مکتوب

روسی سفیر نے مکتوب نائب وزیر خارجہ کے حوالے کیا (فوٹو ، ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ریشین فیڈریشن کےصدر ولادیمیر پویٹن کی جانب سے ارسال کیا گیا مکتوب موصول ہوا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق روسی صدر کی جانب سےارسال کیے گئے مکتوب میں دونوں ممالک کے مابین  تعلقات اور ان میں اضافے کا ذکر کیاگیا۔
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی نیابت کرتے ہوئےروسی صدر کا تحریر کردہ خصوصی مکتوب نائب وزیر خارجہ انجینئرولید بن عبدالکریم الخریجی نے وصول کیا۔
روسی سفیر سیرجی کوزلوف نے ریاض میں وزارت خارجہ کےصدر دفترمیں صدر پیوٹن کا تحریر کردہ مکتوب نائب وزیر خارجہ کےحوالےکیا اس موقع پر سعودی عرب اور رشین فیڈریشن کے باہمی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: