Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انورانصاری کی اہلیہ کا انتقال، کراچی میں تدفین

جدہ- - - -  -روزنامہ اردونیوز جدہ کے سینیئر کارکن ، مشہور خطاط ،مصور، ادیب اور شاعر محمد انور انصاری کی اہلیہ کا پیر 3جولائی کو علی الصباح کراچی میں انتقال ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ 10بجے مدینہ جامع مسجدکورنگی ایریا میں ادا کی گئی جبکہ قریبی باغ کورنگی قبرستان میں تدفین ہوئی ۔ انور انصاری اردونیوز سے ریٹائرمنٹ کے بعد رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مستقل طور پر کراچی منتقل ہو گئے تھے۔ ان کی اہلیہ گزشتہ چند روز سے شدید نمونیہ میں مبتلا تھیں۔ انہیں قریبی اسپتال میں مصنوعی تنفس پر رکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔اردونیوز کے ایڈیٹر انچیف طارق مشخص، رفقائے کاراور مملکت بھر میں موجود محبین نے انور انصاری سے اس صدمے پر اظہار تعزیت ،متوفیہ کی مغفرت اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انور انصاری نے سعودی عرب میں موجود تمام احباب اور معتمرین سے اہلیہ کے لئے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔

شیئر: