تبوک۔۔۔۔تبوک میں فوجداری کی عدالت نے 11ملین نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش کرنیوالے 3شامی شہریوں کو نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق اسمگلروں نے 3لاکھ ریال دیکر سوڈانی ڈرائیور کے ذریعے نشہ آور گولیاں انتہائی پیچیدہ طریقے سے تبوک سے مدینہ منورہ منتقل کرنے کا پروگرام بنایا تھا۔ سوڈانی ڈرائیور فرار ہوچکا ہے۔ وہ جو کے تھیلے ٹرک کے سامنے والے حصوں میں رکھے ہوئے تھا جبکہ نشہ آور گولیوں کے پیکیٹ ٹرک کے درمیان میں چھپائے ہوئے تھا۔ یہ پیکیٹ انتہائی سائنٹفک انداز میں تیار کئے گئے تھے۔ اسمگلر مدینہ منورہ میں عطارے کے تاجر ہیں۔ ان کے موبائل سے شامی ری پبلکن افسران کے ساتھ ان کی تصاویر ملی ہیں۔