واشنگٹن ۔۔۔۔امریکہ اور میکسیکوپر مواصلاتی سیاروں کے 2ٹکڑے گردش کرتے ہوئے پائے گئے اس کے بعد خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ خلاء میں اس تباہ شدہ مواصلاتی سیاروں کے ٹکڑوں سے تباہی پھیل سکتی ہے AMC-9پچھلے ماہ رڈار سے غائب ہوا تھا اب تک اس کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اگرچہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی تباہی سے کرہ ارض پر کوئی نقصان نہیں ہوگا اور جیسے اس کے ٹکڑے گرینگے وہ فضا میں داخل ہونے سے پہلے ہی جل جائیں گے لیکن اس بات کا خدشہ ہے کہ قریبی گردش کرنیوالے سیاروں سے ٹکرا سکتا ہے۔یہ سیارہ SESنے خلاء میں بھیجا تھا اور اب اس سے دوبارہ رابطہ ہوگیا ہے۔ اس نے خبردار کیا کہ اس کے 2بڑے حصے امریکہ اور میکسیکو کے اوپر گردش کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔اگر یہ ٹکڑے دیگر سیاروں سے ٹکرا گئے تو اس سے بڑا مسئلہ پیدا ہوگا۔یہ راستے میں آنے والے سیاروں سے بھی ٹکرا سکتے ہیں اور اگر مواصلاتی سیاروں سے ٹکرائے تو بڑا نقصان ہوگا۔اس سیارے سے ٹیلیویژن پروگراموں، سرکاری اداروں اور کمپنیوں کو بڑا فائدہ تھا۔ ایک کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا پچھلے کئی دنوں میں ہم نے اس کے کئی حصے دیکھے ہیں۔