لاس اینجلس - - - - اب موبائل ٹریکر سے موبائل کو ڈھونڈنا آسان ہوگیا ہے۔سکے کی شکل کا ایک ایسا جادوئی ٹریکر ایجاد کیا گیا ہے جو آپ کو گمشدہ موبائل کے بارے میں بتا سکے گا، اگر کام کاج کرتے ہوئے کہیں رکھ کر بھول جائیں یا غلطی سے آپ کا موبائل گاڑی یا پرس میں رہ جائے اور آپ کو یاد نہ رہے تو سکے کے سائز جتنے اس ٹریکر سے آپ کا کام آسان ہو جائے گا۔اس ٹریکنگ سکے کا نام ٹریک آر براؤؤ رکھا گیا ہے۔ یہ ڈیوائس پرس میں بھی سما سکتی ہے، جبکہ آپ اس کو اپنے سامان کے ساتھ بھی رکھ سکتے ہیں۔یہ ٹریکر سائیکل موٹر بائیک یا گاڑی کی بھی حفاظت کرسکتا ہے۔ٹریک آر براوو موبائل فون ایپلی کیشن کی مدد سے سو فٹ کی رینج تک گمشدہ چیز کو ٹریک کرسکتا ہے۔ بس بٹن دبایا اور اسکرین نے راستہ دکھانا شروع کردیا۔گمشدہ چیز رینج سے باہر ہو تو گراؤڈ نیٹ ورک کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ موبائل فون ہی کہیں رکھ کر بھول جائیں تو بھی یہ ڈیوائس ٹریک کرسکتی ہے۔2016میں امریکی آئی ٹی ایکسپرٹس کی بنائی گئی یہ حیرت انگیز ڈیوائس پاکستان میں بھی دستیاب ہے، جس کی قیمت ساڑھے 5سے11ہزار کے درمیان ہے۔