قطیف میں ایک اور دہشت گرد حملہ،اہلکار شہید،6زخمی
جمعرات 6 جولائی 2017 3:00
قطیف : اسپیشل ایمرجنسی فورس کے ایک افسر عبد اللہ تریکی الترکی کو جمعرات ڈیوٹی کے دوران قطیف کے العوامیہ قصبے میں حملہ کر کے شہید اور6اہلکاروں کو زخمی کر دیا گیا۔زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال پہنچا دیا گیا۔ شہید اور زخمی اہلکار القطیف کے المسورہ محلے میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے ڈیوٹی دے رہے تھے۔یاد رہے کہ 2روزقبل المسورہ محلے میں ایسے ہی ایک قاتلانہ حملے میں ایمرجنسی فورس کا ایک افسر عادل فالح العتیبی شہید اور ان کے 3ساتھیوں کو زخمی کر دیا گیا تھا ۔