قطیف میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی پر حملہ ،اہلکار جاں بحق
گاڑی پر بم پھینکا گیا،مفرور دہشت گردوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے،ترجمان
قطیف(واس) وزارت داخلہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو قطیف کے المسورہ محلے میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی پر حملے کے باعث ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ حملہ بم پھینک کر کیاگیا جس سے سیکیورٹی افسر عادل فالح العتیبی جاں بحق اور سیکیورٹی کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں داخل کردیاگیا۔ سیکیورٹی اہلکار مفرور دہشت گردوں کے تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں۔