قطیف : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلکار زخمی
ریاض: وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی نے کہا ہے کہ قطیف کمشنری میں نامعلوم افراد نے سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منگل کو رات 11بجکر 15منٹ پر قطیف کمشنری کی احد شاہراہ پر سیکیورٹی اہلکار اپنے فرائض کی انجام دہی کر رہا تھا جب اس پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار زخمی ہوگیا اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اہلکار حالت کنٹرول میں ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔