نئی دہلی۔ ۔۔۔سکم میں ہند چین سرحدی تنازع کا اثر اب دور دراز کی ریاست گجرات میں بھی پڑاہے جہاں بی جے پی حکومت نے چین کی ایک آٹو موبائل کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کی کانگریس نے مذمت کی ہے۔ چینی کمپنی پنچ محل ضلع میں کارسازی کی صنعت قائم کریگی اور تقریباً2ہزار کروڑ کی سرمایہ کریگی۔ کانگریس کے رہنما نے کہا کہ گجرات حکومت نے دستخط کرکے عوام سے غداری کی ہے تاہم بی جے پی حکومت نے اپنی اس کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہند نے ابتک ہمسایہ ملک کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع نہیں کئے ہیں۔