Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریخ پر زہریلے کیمیکل کا انکشاف

واشنگٹن۔۔۔۔ماہرین نے اپنی نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ مریخ پرزہریلے کیمیکل کی وجہ سے وہاں خلائی مخلوق کا صفایا ہوااور انہی کیمیکل کی وجہ سے وہاں انسان کو لے جانے کا مشن بھی خطرے میں پڑسکتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ خلائی جہازوں پر پایا جانیوالابیکٹیریا لیباریٹری میں ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد پتہ چلا کہ وہاں کس قسم کا کیمیکل پایا جاتا ہے۔بعد میں رپورٹ میں کہا گیا کہ مریخ میں انسان کے رہنے کی کوئی امیدنہیں حالانکہ اس سے پہلے یہی سوچا جارہا تھا کہ انسان مریخ پر اپنی آبادیاں قائم کرسکتا ہے۔ ان ریسرچرز نے خبردار کیا کہ وہاں انسان بردار خلائی جہاز بھیجنے سے پہلے ساری باتوں کا جائزہ لینا ہوگا۔

شیئر: