بیجنگ۔۔۔۔چین نے سکم کے مسئلے کے سر اٹھانے کے بعد کہا ہے کہ جی20سربراہ اجلاس کے دوران چینی صدر اور مودی کے درمیان ملاقات کا امکان نہیں کیونکہ اس ملاقات کیلئے ماحول صحیح نہیں۔چین کے سینیئر عہدیداروں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں میں ملاقات طے نہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی 8جولائی تک ہیمبرگ میں رہیں گے جہاں وہ جی20کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کرینگے۔وہ ارجنٹائن ، کینیڈا ، اٹلی،جاپان ، میکسیکو ،جنوبی کوریا،برطانیہ اور ویتنام کے صدور اور وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کرینگے۔