Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشہور چینی کمپنیوں کے ہینڈز بیگ کرائے پر دستیاب

بیجنگ - - - - - -  چین کی سرکاری ویب سائٹ ای نارتھ کے مطابق آن لائن صارفین اب موبائل فون ایپ وی چیٹ کا استعمال کرتے ہوئے لوئی ویتوں، گوچی، چینل اور ڈیور سمیت دیگر عالمی برانڈ کے ہینڈ بیگز کرائے پر لے سکتے ہیں۔صارفین ان ہینڈ بیگز کے معیار اور اقسام کے مطابق 99 یان سے لے کر 1,878 یان تک ادا کر سکتے ہیں۔چینی کمپنی ڈو باؤباؤ نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ ان بیگز کی مجموعی مارکیٹ قیمت پر 30 سے 50 فیصد اضافی قیمت جمع کروائیں۔باؤباؤ کے بانی چینگ کائی وون نے جون میں سکیورٹیز ڈیلی کو بتایا تھا کہ ان کے کاروباری ماڈل 'اقتصادی اور ماحولیاتی' کے فوائد ہیں اور ایسی سروسز سے چینی صارفین کو جعلی اور حقیقی سامان کے درمیان تیزی سے سنبھالنے والی مارکیٹ میں فرق کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔امریکہ نے دسمبر سنہ 2016 میں چین کی معروف ای کامرس کمپنی علی بابا کو 'بدنام مارکیٹوں' کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا اس کے پلیٹ فارم سے 'بڑے پیمانے' پر جعلی سامان فروخت کیا گیا۔

شیئر: