Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرا کمار کے نام کا تاخیرسے اعلان کرنے کا اعتراف

امرتسر۔۔۔۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اپوزیشن کو اپنے صدارتی امیدوار کا اعلان حکمراں این ڈی اے کے اعلان سے پہلے کرنا چاہئے تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کانگریس سے نام کے اعلان میں تاخیر ہوئی۔اگر میرا کمار کو ایک دومہینے اپنے انتخابی مہم کیلئے مل جاتے تو وہ اچھے خاصے ووٹوں سے جیت سکتی ہیں لیکن وقت نہیں گزرا۔ وہ اب بھی اچھے خاصے ووٹ حاصل کرلیں گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جی ایس ٹی کے نفاذ سے پنجاب کے ریونیو میں 5ہزار سے6ہزار کروڑ کا اضافہ ہوگا۔انہوں نے الزام لگایا کہ ہندوستان میں منشیات کی اسمگلنگ میں پاکستانی رینجرز اور بی ایس ایف جوانوںکے درمیان کوئی ’’رابطہ‘‘ہے۔ میں نے پہلے بھی اس وقت کے وزیر داخلہ اڈوانی سے کہا تھا کہ وہ ہر سال سرحد پر تعینات بی ایس ایف کو تبدیل کیا جائے۔

شیئر: