Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی اہلیہ مقابلہ حسن قرات و حفظ قرآن کی فاتح خواتین کو اعزاز سے نوازیں گی

مقابلے میں مملکت سے 125 حفاظ و قرا نے شرکت کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اہلیہ شہزادی فہدہ بنت فلاح آل حلثین، کنگ سلمان 26 ویں مقامی وعالمی مقابلہ حسن قرات و حفظ قرآن کریم میں شریک خواتین فاتحین کےلیے ایوارڈ تقریب کی صدارت کریں گی۔
ایس پی اے کے مطابق اتوار کو ہونے والی تقریب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اہلیہ مقابلے کے چھ زمروں میں تین فاتحین کو اعزاز سے نوازیں گی۔
وزارت اسلامی امور کے زیراہتمام یہ مقابلہ 24 سے 28 فروری تک جاری رہا، اس میں مملکت کے مختلف ریجنز اور شہروں سے تعلق رکھنے والے 125 حفاظ و قرا نے شرکت کی۔
 یاد رہے کہ سعودی وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹرعبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے مقابلہ کے فائنل راونڈ کا افتتاح کیا تھا۔
فائنل روانڈ کے فاتحین کےلیے 70 لاکھ ریال انعام ہیں جبکہ فائنل راونڈ میں پہنچنے والے تمام حفاظ و قرا میں مجموعی طورپر 6 لاکھ 15 ہزار ریال تقسیم کیے جائیں گے۔
 پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے حافظ اور حافظہ کو 4،4 لاکھ ریال انعام دیا جائے گا۔

 

شیئر: