اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی نے عابد جان کوٹ ڈی آئیور میں دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے کےلیے ایک تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کوٹ ڈی آئیور کے وزیر اور اسلامی فوجی اتحاد کے سیکرٹری جنرل میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے تقریب میں شرکت کی۔
یہ سٹریٹجک اقدام دہشت گردی کی فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے چیلنجوں سے نمنٹے میں متعلقہ اداروں کے حکام کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی کوشش ہے۔

اس پروگرام میں بین الاقوامی ماہرین کی سربراہی میں کورسز اور ورکشاپس شامل ہیں جن میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ سے نمنٹے کےلیے بین الاقوامی قوانین کو سامنے رکھا گیا ہے۔
بین الااقوامی اکیڈمی برائے انسداد دہشت گردی کے کمانڈر نے عابد جان میں میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر دونوں فریقوں نے انسداد دہشت گردی میں باہمی تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی فوجی اتحاد کے سیکرٹری جنرل کو اکیڈمی کی تربیت کی صلاحیتوں، تعلیمی وسائل اور دہشت گردی کے خطرات سے نمنٹے کے حوالے سے تیکنیکی مہارت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔