ریاض۔۔۔۔دبئی کے ولیعہد شیخ حمدان بن محمد آل مکتوم نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب ہمارا شریک تحارت ہے، یہ خلیج اور عرب ممالک میں اول اور دنیا کی سطح پر چوتھے نمبر پر ہے۔ دبئی تجارت خارجہ کے ذریعے سعودی عرب کے ساتھ 2017کی پہلی سہ ماہی کے دوران 15.22ارب درہم کی تجارت ہوئی اس سے سعودی عرب اور امارات کی ریاست دبئی کے درمیان گہرے تجارتی تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔