لکھنؤ- - - - - یوپی حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایس پی دور حکومت میں سرکاری مقدموں کی پیروی کیلئے مقرر تمام اہم وکیلوں، ایڈوکیٹ جنرل، اور بریف ہولڈروں کو ہٹا دیا ہے۔ ان عہدوں پر نئے وکیلوں کی تقرری کر دی گئی ہے ۔مقرر وکیلوں کی تعداد 300 سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ یوپی کے محکمہ انصاف نے گزشتہ حکومت میں ہائی کورٹ الٰہ آباد میں مقرر وکیلوں کو ہٹانے اور 8 بنیادی مستقل ایڈوکیٹ، 46 ایڈیشنل مستقل ایڈوکیٹ کے علاوہ بڑی تعداد میں مستقل ایڈوکیٹ اور بریف ہولڈروں کی تقرری کا حکم جاری کیا ہے اس لئے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں 4 اہم مستقل ایڈوکیٹ اور 25 ایڈیشنل مستقل وکیلوں کی تقرری کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ میں 4اہم مستقل ایڈوکیٹ اور 21 ایڈیشنل مستقل ایڈوکیٹ مقرر کئے گئے ہیں۔ ان تمام کی تعیناتی ایک سال کیلئے کی گئی ہے۔