Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن: آرٹ میلے سے 30 لاکھ پونڈ کے زیورات و جواہرات چوری

چیلسیا، ویسٹ لندن- - - - پچھلے دنوں یہاں ہیرے جواہرات کا جو بین الاقوامی میلہ منعقد ہوا تھا اس موقع پر دنیا بھر کی بڑی بڑی کمپنیوں نے اپنے تیار کردہ زیورات وغیرہ کی نمائش کی تھی او ر اس دوران سیکیورٹی کا انتہائی سخت انتظام تھا جسے فول پروف قرار دیا گیا تھا مگر اسی دوران بعض شاطر چوروں نے 30 لاکھ پونڈ مالیت کے ہیرے جواہرات پر ہاتھ صاف کردیا جن میں مرصع زیورات بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چوری کی جانے والی تقریباً تمام اشیاء سوئٹزر لینڈ کی مشہور جیولری کمپنی بغاسیان کی ہیں۔ چوری کا کام اتنے ڈرامائی انداز سے انجام دیا گیا کہ مضحکہ خیز بھی نظر آتا ہے اور حیرت انگیز بھی۔ سخت سیکیورٹی میں ہونیو الی چوری کا اب تک کوئی عینی شاہد سامنے نہیں آیا ہے۔ چوری کی تحقیقات کرنے والے اب تک یہ کہہ سکے ہیں کہ ملزمان نے موقع پر موجود افراد کی توجہ کسی جدید ٹیکنالوجی کی طرف سے دوسری طرف مبذول کرا دی تھی۔ نمائش دیکھنے کیلئے 44 ہزار افراد آئے۔

شیئر: