Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگرد حملے سے ہمیں جھکایا نہیں جاسکتا، مودی

نئی دہلی۔۔۔۔وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر میں امرناتھ یاتریوں پر ہونیوالے بزدلانہ حملے کی سختی سے مذمت کی ہے اور کہا کہ ہندوستان کو اس قسم کے بزدلانہ حملوں اور نفرت کے عزائم کے تحت جھکایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے گورنر کشمیر این این ووہرا اور وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ہر ممکن مدد کی جائیگی۔اس حملے میں 7یاتری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ انہیں پر امن یاتریوں پر حملے سے شدید تکلیف ہوئی ہے۔ ہر ایک کو چاہئے کہ وہ اس حملے کی شدید مذمت کرے۔وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہاکہ اس حملے سے ہند کے اس عزم میں اضافہ ہوا ہے کہ وہ دہشتگردی کا خاتمہ کریگا۔

شیئر: