ممبئی... بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ اکشے کمار اصل کھلاڑی ہیں۔ ٹو ئٹر پر انہوں نے لکھا کہ آسٹریلین اداکارہ مارگٹ روبی پسند ہیں جبکہ بالی وڈ میں انوشکا شرما اور فرحان اختر پسند ہیں انکے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے ۔ انہوں نے اپنے والد بونی کپور کو اپنا ہیرو قرار دیا۔ واضح رہے کہ ارجن کپور فلم ”مبارکاں “میں کرن اور طرن کا ڈبل رول کر رہے ہیں ان کے ساتھ انیل کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔فلم 28 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔