حیدرآباد - - - - - شہر حیدرآباد کے ہائی ٹیک سٹی کے شلپارامم علاقہ کے قریب سڑک حادثہ پیش آیا۔سائبر ٹاورس کے قریب آرہی کنکریٹ مکسر کی لاری کو اندراگاندھی کے مجسمہ کے قریب یوٹرن لینے کے دوران پیچھے سے آرہی کار نے ٹکر دے دی۔یہ کار تیز رفتاری سے لاری کے ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دیکھتے ہی دیکھتے دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور دونوں گاڑیاں جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئیں ۔آگ لگنے سے قبل دونوں گاڑیوں کے چوکس ڈرائیوروں کود پڑے جس کے سبب کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہل کار وہاں پہنچے اور آگ پر قابو پایا تاہم تب تک یہ گاڑیاں جل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگئی تھیں۔سب انسپکٹر لکشمی نارائنا نے اس واقعہ کی تفصیلات سے میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے کہاکہ اس حادثہ کے بعد دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کار ایک سافٹ وئیر انجینئر کی ہے۔