Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سورج میں 75ہزار میل چوڑا شگاف

واشنگٹن... ناسا کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ سورج میں 75ہزار میل(ایک لاکھ 20ہزار کلو میٹر) چوڑا شگاف پڑ گیا ۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کے نتےجے میں مواصلاتی سیارے تباہ ہو سکتے ہیں جبکہ کرہ¿ ارض پر بلیک آﺅٹ چھا جائےگا۔ ناسا ماہرین نے بتایا ہے کہ انہوں نے یہ مشاہدہ پچھلے ہفتے کیا ہے تاہم یہ بات اب بتائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتنا بڑا شگاف ہے جو زمین سے بھی دےکھا جا سکتا ہے ۔ ماہرین نے بتایا ک اس شگاف کی وجہ سے شمسی طوفان آسکتے ہیں ۔ اس کے نتےجے میں تابکاری کا طوفان بھی آئے گا ۔ ان کا کہنا ہے کہ سورج پر مقناطیسی فیلڈ کی وجہ سے شگاف چوڑا ہوا جب توانائی خارج ہوئی تو سورج میں شمسی طوفان پیدا ہوا جو دنیا پر اثر انداز ہوگا جبکہ طاقتور گرڈ اسٹیشن بیکار ہو جائیں گے اور متعدد علاقوں میں وسیع پیمانے پر بلیک آوٹ ہو گا ۔ 

 

شیئر: