Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالد الفیصل نے عکاظ میلے کا افتتاح کردیا

طائف۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان کی موجود گی میں 11ویں عکاظ میلے کا افتتاح کردیا،10روز تک جاری رہے گا۔عکاظ میلے کے انعام یافتگان کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فصیح عرب اشعار پر بین الاقوامی عکاظ ایوارڈ سعودی شاعر محمد عبداللہ الترکی کو دیا گیا ۔ انہیں 3لاکھ ریال کا چیک پیش کیا گیا۔ عکاظ نوجوانوں کا شاعر ایوارڈ سعودی شہری طارق صمیلی کو دیا گیا ۔ ایک لاکھ ریال کا چیک دیا گیا۔ مختصر افسانہ نویسی کا عکاظ ایوارڈ(ایک لاکھ ریال) محمد سعید الرشیدی کے حصے میں آیا ۔عربی خط نویسی کا عالمی عکاظ ایوارڈ 3خوش نویسوں کو پیش کیا گیا ۔ پہلا انعام بنگلہ دیش کے مسعود حافظ (50ہزار ریال) دوسرا انعام امارات میں مقیم مصری خطاب احمد رافت اور تیسرا انعام امارات میں قیام پذیر مصری یاسر محمود کو دیا گیا۔جدت طرازی کا عکاظ ایوار سعودی خاتون ڈاکٹر ایمان الزہرانی اور تجارت کے شعبے میں رہنما عکاظ ایوارڈ اثراء کنسلٹنٹ گروپ کو دیا گیا۔

شیئر: