لندن۔۔۔۔یونیورسٹی آف یارک کے سروے کے مطابق ایک تہائی برطانوی ملازمین مایوسی ،یاسیت ، دباؤ اور پریشانیوں کا شکار ہیں۔ جونیئر اورسینیئر ملازمتیں کرنے والے 2ہزار افراد کے جائزے سے پتہ چلا کہ برطانیہ میں 34فیصد ملازمین کو صحت کا مسئلہ درپیش ہے۔ ہر 5میں سے 2ملازم نے کہا کہ دماغی صحت کے مسائل کی وجہ سے اسے چھٹیاں لینا پڑتی ہیں۔ سروے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آخر دماغی صحت کے مسائل کیوں بڑھ رہے ہیں؟ایک ماہر کا کہنا تھا کہ گھروں سے بیدخلی اور زندگی میں عدم توازن کی وجہ سے دماغی صحت متاثر ہورہی ہے۔ اور یوں دماغی مسائل بڑا بحران ثابت ہونگے۔