ابوظبی - - - - - - متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصاد سلطان المنصوری نے عندیہ دیا ہے کہ قطر کے بجائے روس سے گیس درآمد کی جا سکتی ہے ۔ وہ توانائی کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنے کے موضوع پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔ المنصوری نے کہا کہ روس بحرین میں گیس پلانٹ قائم کرے گا ۔ نرخ معقول ہونے پر قطر کی بجائے اسی سے گیس درآمد کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خود امارات میں پیٹرول کے بھاری ذخائر موجود ہیں ۔ قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا امارات کی معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔