نوئیڈا۔۔۔۔ہائپر لوپ 1نے اپنا پہلا تجربہ کامیابی سے مکمل کرلیا۔ ہائپر لوپ کے پوڈر سے لوگوں کو دور دراز تک لے جانے کا کام لیا جائیگا۔تجربہ صرف5.3سیکنڈ جاری رہا۔ہائپرلوپ نے نوئیڈا کے صحرا میں 70میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سفر کیا اگرچہ اس کی رفتار آخر میں 760میل فی گھنٹہ ہوگی۔اسے تیار کرنیوالی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کیلئے ایک ایسی موٹر تیار کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں رفتار میں مزید اضافہ ہوگا ۔ ابھی اس میں 1000فٹ طویل موٹر لگائی گئی ہے۔ جتنی لمبی موٹر ہوگی رفتار بھی اتنی تیز ہوگی۔ آئندہ چند برسوں میں ہائپر لوپ میں پورا نظام نصب کرکے تجربات کئے جائیں گے۔ ابتدائی تجربہ لاس وگاس کے نواحی علاقے میں کیا گیا ۔ہائپر لوپ منصوبے کے بانی نے کہا کہ ہم نے اپنی کمپنی 3سال پہلے قائم کی تھی جس کے بعد سے ہی ہم اس منصوبے پر کام کررہے تھے۔