مرادآباد ۔۔۔یوپی کے مہاراجہ ہریش چندر کالج نے اپنے احاطے میں موبائل فون کے استعمال پابندی لگا دی ہے۔ کالج حکام کا کہنا ہے کہ موبائل سے تعلیم متاثر ہورہی ہے اور اس سے طلبہ کی توجہ بٹ جاتی ہے۔ پرنسپل نے کہا کہ طلبہ اپنے موبائل پر ہی نظریں رکھتے ہیں۔ وہ ہروقت سوشل میڈیا سے نتھی رہتے ہیں اور مسلسل فون پر لڑکیوں سے باتیں کرتے ہیں۔