Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ومبلڈن اوپن : راجر فیڈرر فائنل میں پہنچ گئے، کروشیا کے مارین سیلس سے فائنل کھیلیں گے

 
لندن: عالمی شہرت یافتہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے جہاں اتوار کو ان کا مقابلہ کروشیا کے مارین سیلس سے ہو گا۔ راجر فیڈرر نے بہترین فارم کا سلسلہ جاری رکھا اور ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈک کو اسٹریٹ سیٹ میں7-6، 7-6 اور 6-4 سے زیر کر کے 11ویں مرتبہ ومبلڈن اوپن کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔راجر فیڈرر کا اس سال ومبلڈن اوپن کا سفر انتہائی شاندار رہا اور ابھی تک پورے ٹورنامنٹ میں ایک سیٹ بھی نہیں ہارے ہیں۔7 مرتبہ کے ومبلڈن اوپن چیمپیئن کیلئے نئی تاریخ رقم کرنے کا نادر موقع ہے جہاں اتوار کو فائنل جیتنے کی صورت میں وہ 8 مرتبہ ومبلڈن اوپن جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔راجر فیڈرر کو اس سے قبل بھی دو مرتبہ یہ موقع ملا تھا لیکن دونوں مرتبہ 2014 اور 2015 میں نوواک جوکووچ کے خلاف شکست کے سبب وہ اس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے تھے تاہم اس مرتبہ ان کی فارم کو دیکھتے ہوئے امید کی جا سکتی ہے کہ وہ یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب رہیں گے۔ٹینس کے سب سے بڑے گرینڈ سلیم مقابلے ومبلڈن اوپن کے پہلے سیمی فائنل میں کروشیا کے مارین سیلس اور امریکہ کے سیم کیوری مدمقابل تھے جہاں امریکی کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں کامیابی حاصل کی تاہم اس کے بعد 2014 ءکے یو ایس اوپن چیمپیئن مارین سیلس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بہترین انداز میں میچ میں واپسی کی اور لگاتار 3 سیٹ جیت کر میچ میں 6-7، 6-4، 7-6 اور 7-5 سے کامیابی حاصل کر کے پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا جہاں ان کا مقابلہ 18مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن راجر فیڈرر سے ہو گا۔دیگر کئی سپر اسٹار کے علاوہ ہند کے سابق کرکٹ اسٹار سچن ٹنڈولکر اور انکی اہلیہ انجلی نے بھی لندن میں ومبلڈن ٹینس کے سنگلز سیمی فائنل میچ دیکھا
 
 
 
 
 
 

شیئر: