Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ششی کلا کے ٹھاٹ باٹ کی تحقیقات کا مطالبہ

چنئی ۔۔۔۔ڈی ایم کے نے اتوار کو پھر کہا ہے کہ اے آئی اے ڈی ایم کے کی جنرل سیکریٹری ششی کلاکو جیل میں ملنے والے وی آئی پی ٹھاٹ باٹ کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ وہ ان دنوں کرپشن کے کیس میں جیل میں ہیں۔ڈی ایم کے ترجمان نے بتایا کہ خاتون ڈی آئی جی جیل خانہ جات روپا نے جو رپورٹ پیش کی ہے وہ چونکا دینے والی ہے۔ اپنی مخالف جماعت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اس قسم کا واقعہ پیش آیا ۔ اے آئی اے ڈی ایم کے اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ پیسے سے کچھ بھی حاصل کیاجاسکتا ہے۔ ششی کلا نے ماضی میں بھی اپنی بیماری کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا اور جیل جانے سے بچ گئی تھیں۔

شیئر: