النماص ۔۔۔النماص کمشنری کے ایک سعودی باشندے نے سعودی اخبارات کی نمائش قائم کردی۔اس میں اخبارات کے ذریعے سعودی عرب اور علاقے میں پیش آنے والے واقعات کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ نمائش کا مقصد بانی مملکت شاہ عبدالعزیز سے لیکر ان کےحکمراں بیٹوں تک کے کارناموں کو اجاگر کرنا ہے۔ 80برس سے زیادہ پرانے اخبارات کے نسخے نمائش میں رکھے گئے ہیں۔روزانہ صبح 8بجے سے لیکر رات 9بجے تک نمائش کے دروازے شائقین کیلئے کھلے رہتے ہیں ۔ مقامی شہری نمائش کو پسند کررہے ہیں۔