Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین ایس ای سی پی کی ضمانت قبل ازگرفتاری

اسلام آباد...ایف آئی اے کے اسپیشل جج سینٹرل نے ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ عدالت نے ظفرحجازی کو ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے کے2 مچلکے جمع کرانے کے احکامات بھی جاری کئے۔اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے ظفر حجازی کی 17 جولائی تک کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ پانا مہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے الزام عائد کیا تھا کہ ظفر حجازی چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں گڑ بڑ میں ملوث ہیں۔ سپریم کورٹ ِؓہدایت پر ایف آئی اے نے تحقیقات کی اور اپنی رپورٹ میں جے آئی ٹی کے الزامات کی تائید کی۔عدالت کے حکم پر ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شیئر: