Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی نوٹ کیلئے خصوصی کاغذ تیار

نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی سائنسدانوں نے کرنسی نوٹ چھاپنے کیلئے استعمال ہونیوالا خصوصی قسم کا کاغذ تیارکرلیا۔ ہندوستانی زرعی تحقیق کونسل کے اجلاس کے موقع پر بتایا گیا کہ مرکزی کپاس ٹیکنالوجی کے تحقیقی ادارے نے کپاس کے پودے سے یہ کاغذتیار کیا ہے۔ کپاس کے ریشوںسے تیار ہونیوالا یہ کاغذ کرنسی نوٹ چھاپنے کیلئے استعمال ہوگا۔ اس وقت ہند میں سالانہ 200کروڑ روپے کے نئے کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں۔ اس کیلئے کاغذ درآمد کیا جاتا ہے اب ملک میں خصوصی کاغذ کی تیاری سے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوگی۔

شیئر: