ریاض۔۔۔۔تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا کہ قطر کے حکام برسہا برس سے مغربی ابلاغی اداروں پر خطیر رقم خرچ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک طرف تو مغربی ممالک کے مشہوراخبارات کے حصص خریدے اور دوسری جانب مغربی رائے عامہ بنانے والے قلم کاروں کو اعلیٰ درجے کے تحفے اور نقد رقم پیش کی۔قطری حکام ریسرچ سینٹرز کو بھی اسی مقصد کے تحت نوازا۔ رپورٹ میں ایسے اداروں اور شخصیتوں کے نام ظاہر کردیئے گئے۔