نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی وزارت صحت نے ملک میں ڈاکٹروں کی شدید قلت کے باعث ایک میڈیکل گریجویٹ کو امریکہ جاکر مزید تعلیم کیلئے اجازت دینے سے انکار کردیا۔ڈاکٹر سنیل موتھی کو یہ دوسرا دھچکا لگا ہے۔ ممبئی ہائیکورٹ نے اس سے پہلے اس غیر مناسب فیصلے پر وزارت صحت پر برہمی ظاہر کی تھی۔ وزارت صحت کے فیصلے کے نتیجے میں امریکہ جانیوالے دیگر ریسرچ اسکالر کیلئے بھی ایسا ہی سلوک کیا جاسکتا ہے۔ہائیکورٹ نے واضح طور پر کہا تھا کہ ڈاکٹر موتھی پر امریکہ نہ جانے کی اجازت کی مرکزی پالیسی کا اطلاق نہیں ہوسکتا کیوں کہ وہ ڈاکٹر نہیں بلکہ ریسرچ اسکالر ہیں۔