Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کے ساتھ جنگ سے خوفزدہ نہیں، چین

واشنگٹن۔۔۔۔ہند اور چین میں سکم کے علاقے کوکالم میں کشیدگی پر امریکہ نے دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صورتحال پر بڑی تشویش ہے۔ ہمیں امید ہے کہ دونوں فریق امن کیلئے کوششیں کرینگے۔ہند اور چین دونوں براہ راست مذاکرات کرکے کشیدگی کا خاتمہ کریں۔ امریکی رد عمل ایسے وقت سامنے آیا جب چین نے ایک بارپھر کہا کہ چین جنگ کیلئے تیار ہے اور وہ ہند کے ساتھ مکمل جنگ سے خوفزدہ نہیں۔ہند کو چاہئے کہ وہ اپنے سیاسی اہداف حاصل کرنے کیلئے سکم کے علاقے کو سیاسی ہتھیار کے طو ر پراستعمال نہ کرے اور فوری طورپروہاں سے فوج واپس بلائے۔

شیئر: