Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیوں کی عجیب و غریب روایات

جکارتہ۔۔۔۔انڈونیشیا کے علاقے پروولنگو میں ایک تہوار کے دوران پہاڑ سے اٹھنے والے دھوئیں میں لوگ زندہ مرغیاں ،پھل، ترکاریاں، جانور ،پھول اور چاول تک اچھالتے ہیں۔ان کی روایت ہے کہ یہ آتش فشاں ہے اور وہاں سے ہر وقت دھواں نکلتا رہتا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ کسی بھی وقت یہ پہاڑ پھٹ سکتا ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایسا ان کے آباء و اجداد بھی کیا کرتے تھے۔ انہیں اس کا یقین ہے اگر وہ اس روایت پر عمل کرتے رہے تو یہ آتش فشاں کبھی نہیں پھٹے گا۔

شیئر: