Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی دلہنوں کیلئے عروسی ملبوسات کا حصول مشکل ہو گیا

لندن - - -- - -- شادی بیاہ اور اسی قسم کے دوسرے اہم مواقع پر استعمال ہونیوالے عروسی ملبوسات فراہم کرنے والی ایک بڑی امریکی کمپنی دیوالیہ ہو گئی ہے جس کے بعد نہ صرف امریکہ میں بلکہ برطانیہ میں بھی اس کے ڈیلرز کی دکانیں بند ہو گئی ہیں اور خواتین کو بطور خاص عروسی لباس حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔ اب برطانیہ میں امریکی کمپنی کے عروسی ملبوسات فروخت کرنے والوں نے مل جل کر اس بات کی کوششیں شروع کر دی ہیں کہ کم از کم اپنے جوڑے کسی نہ کسی طرح برطانیہ ہی میں ضرور تیار کئے جائیں جن کے آرڈرکمپنی پہلے ہی لے چکی ہے تاہم شادی کرنیوالے ایسے بعض جوڑوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وقت پر اپنے جوڑے حاصل کرنے کیلئے وکلاء کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں ۔ دیوالیہ ہونیوالی امریکی کمپنی کے اچانک بند ہو جانے سے نہ صرف برطانیہ بلکہ آسٹریلیا میں بھی اسکے گاہکوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔

شیئر: