اسلام آباد...سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاک،چین دوستی کیخلاف سازشیں کی جارہی ہیں ۔ہندنے سی پیک کی مخالفت کرکے پاکستان نہیں خطے کو نقصان پہنچایا۔ اسلام آباد میںکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ سی پیک یورپ اور دیگر ممالک کیلئے ایک کوریڈورکی حیثیت رکھتا ہے ۔ پاکستان کا وژن 2025 علاقائی روابط میں اضافے کا وژن ہے۔ چین کے قائم مقام سفیر ل نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین، قومی ترقی کیساتھ دیگر ممالک اور خطوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتا ہے ۔ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ سی پیک اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔