ریاض۔۔۔۔محکمہ سیاحت و قومی ورثے نے غیر ملکیوں کیلئے باقاعدہ سیاحتی ویزہ پروگرام جاری کردیا۔ چند روز کے اندر وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ اس کی منظوری دیدینگی۔ اس کے بموجب غیر ملکی، رجسٹرڈ سیاحتی کمپنیوں سے مقررہ مدت کیلئے مخصوص مقامات کی سیرو سیاحت کے اجازت نامے حاصل کرسکیں گے۔سیاحتی ویزے کا پروگرام سعودی عرب کی قومی آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کرنے کی غرض سے قومی تبدیلی پروگرام 2020کے تحت متعارف کرایا جارہا ہے۔