Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

7 ممالک کےلئے عمرہ ویزہ اسٹیکر ختم ،ویزہ پرنٹ جاری ہونگے، سیکریٹری وزارت حج و عمرہ

ریاض .... وزارت حج و عمر ہ کے سیکریٹری برائے امور عمرہ انجیئنر عبدالعزیز دمنھوری نے کہاہے کہ 7 ممالک سے آنے والے معتمرین کے عمرہ ویزے پاسپورٹ پر اسٹیمپ کرنے کے بجائے پرنٹ کی صورت میں جاری کئے جائیں گے ۔ مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری عمرہ نے مزید کہا کہ گزشتہ برس موسم حج میں ویزوں کے پرنٹ کا تجربہ ہندوستان اور انڈونیشیا کےلئے کیا گیا تھا جو کامیاب رہا جسے دیکھتے ہوئے امسال مزید 7ممالک جن میں بنگلہ دیش ، ترکی ، جرمنی ،متحدہ عرب امارات ، سوڈان ، برطانیہ اور ملائیشیا سے آنے والے معتمرین کے عمرہ ویزوںکے لئے پاسپورٹ پر چسپاں کئے جانے والے ویزہ اسٹیکر ختم کرکے A4 سائز کے پیپر پر پرنٹ کی صورت میں جاری کئے جائیں گے جس سے کافی سہولت ہو گی اور ویزے کا پرنٹ انٹر نیٹ سے دوبارہ بھی حاصل کیا جاسکے گا جس میں جعل سازی کا امکان بھی ختم ہوجائے گا ۔ سیکریٹری عمرہ نے مزید کہا کہ گزشتہ برس ہندوستان اور انڈونیشیاءسے آنے والے عازمین حج کے لئے ویزوں کا اجراءپیپر پرنٹ کی صورت میں کیا گیا تھا جس کے بہتر نتائج سامنے آنے کے بعد وزارت داخلہ اور خارجہ نے مشترکہ طور پر مزید 5 ممالک کے لئے پرنٹ کی صورت میں ویزوں کے اجراءکی منظور ی دیتے ہوئے ان ممالک میں موجود سعودی عرب کے سفارتخانوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ عمرہ ویزے کےلئے اسٹیکرکے جگہ پرنٹ حاصل کریں ۔ پرنٹ ویزے کی جانچ کا مرحلہ بھی انتہائی آسان ہو گا جس۔ اس ضمن میں سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مذکورہ بالا 7 ممالک سے آنے والے معتمرین کی ائیر لائن کو بھی مطلع کر دیا ہے کہ وہ عمرہ پر آنے والے مسافروں کے ویزوں کی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ سے کرنے کے بعد انہیں جہازمیں سوارکریں تاکہ جعلی ویزوں پر آنے کا امکان مکمل طور پر ختم ہو جائے۔ ۔دوسری جانب امیگریشن ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض اوقات معتمرین کے پاسپورٹ پر ویزے اسٹیکر کسی وجہ سے خراب ہو جاتے ۔بارکوڈ یا پن نمبر مٹ جانے کی وجہ سے جعل سازی کو معلوم کرنا کافی دشوار ہو تا ہے ویزے کا پرنٹ ہونے کی صورت میں جعل سازی کا امکان ختم ہو جائے گا اور امیگریشن حکام فوری طور پر ویزے کی تصدیق کر سکتے ہیں ۔
 

شیئر: