Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں غیرملکیوں کو آذربائیجان جانے کے لئے ویزے کی ضرورت نہیں

ابوظبی: امارات میں مقیم غیرملکیوں کو آذربائیجان جانے کے لئے ویزہ لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ آذربائیجان حکومت نے امارات میں مقیم غیرملکیوں کو پیشگی ویزے کی شرط سے استثنی دے دیا۔ امارات میں مقیم غیرملکی آذربائیجان پہنچ کر ایئرپورٹ ویزہ لیں گے۔ آذربائیجان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ آذربائیجان حکومت امارات میں مقیم غیرملکیوں کو ویزے کے استثنی کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔

شیئر: