Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت کیلئے کون زیادہ نقصان ہے، حقہ یا تمباکونوشی؟

نئی دہلی۔۔۔۔ایک نئی ریسرچ میں کہا گیا کہ حقہ پینے سے ایک کیمیکل کمپاؤنڈ ایکرولین جسم میں داخل ہوتا ہے جس کے نتیجے میں کینسر اور دل کی بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ حالیہ برسوں میں حقے کا استعمال فیشن کی صورت اختیار کرگیا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مختلف خوشبوؤں کے تمباکو مارکیٹ میں نوجوان نسل کو حقہ پینے پر اکساتے ہیں جس کے نتیجے میں پورے کمرے میں تمباکو کی خوشبو بھی پھیل جاتی ہے۔ مختلف تقریبات میں بھی اب حقےپیش کئے جانے لگے ہیں۔ڈاکٹروں نے جو تحقیق کی ہے اس کے مطابق حقہ ،سگریٹ نوشی سے زیادہ خطرناک ثابت ہوا ہے۔ سینڈیاگویونیورسٹی کے ماہرین نے اس معاملے پر جو ریسرچ کی ہے اس کے مطابق ٹیم نے حقہ پینے والے 105افراد اور نہ پینے والے 103افرادکے پیشاب کے نمونوں کا جائزہ لیاجس سے پتہ چلا کہ حقہ پینے والوں میں ایکرولین نامی کیمیکل کمپاؤنڈ کی سطح بہت زیادہ تھی۔اس تحقیقی ٹیم کی سربراہ ندیٰ قاسم نے کہا کہ جو لوگ روزانہ حقہ پیتے ہیں ان میں ایکرولین 4گنا زیادہ تھی۔

شیئر: