Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ کی داعش نواز خاتون پر مقدمہ

ریاض۔۔۔۔ریاض میں فوجداری کی عدالت میں جنوبی افریقہ کی ایک خاتون پر القاعدہ اور داعش کی حمایت میں مقدمہ شروع کردیا گیا۔ یہ خاتون سعودی مخالف شخصیتوں اور القاعدہ کے حامیوں سے رابطے میں تھی۔ مقدمے کی سماعت کیلئے جنوبی افریقہ کے ناظم الامور سفارتخانے کی ترجمان خاتون اور مقامی ذرائع ابلاغ کے نمائندے موجود تھے۔ جنوبی افریقہ کی خاتون مشین گن سمیت گرفتار کی گئی۔پبلک پراسیکیوٹر نے اسے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔

شیئر: