Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف شاعر حسن اکبر کمال انتقال کرگئے

کراچی... معروف شاعر اور مصنف حسن اکبر کمال انتقال کرگئے۔ان کی عمر71برس تھی۔ حسن اکبر کمال آگرہ میں پیدا ہوئے۔خاندان کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوگئے ۔ان کے والد ریلوے میں ملازم تھے ۔ انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹرز کیا۔ رحیم یار خان گورنمنٹ کالج اور کراچی گورنمنٹ دہلی کالج میں پڑھاتے رہے۔ شاعری کے مجموعے خزاں میرا موسم پر انہیں آدم جی ادبی ایوارڈ دیا گیا۔ تنقیدی کام کمال کے مضامین کو بھی بے حد سراہا گیا تھا۔انہوں نے بچوں کے لئے بھی ناول لکھے۔حسن اکبر کمال کی شاعری کو موسیقی میں بھی پیش کیا گیا۔ ہم ہیں پاکستانی ہم تو جیتیں گے اور نظم خوشبو جیسی بات شامل ہے۔ کئی معروف ٹی وی ڈراموں کے ٹائٹل سانگ بھی لکھے۔
 

 

شیئر: