Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک جیل سے 4قیدی فرار ہونے میں کامیاب

تبوک: تبوک جیل سے 4قیدی فرار ہوگئے۔ مفرور قیدیوں کے ناموں کا اعلان نہیں ہوا تاہم سیکیورٹی ادارے انہیں تلاش کر رہے ہیں۔ سبق ویب سائٹ کی تفصیلات کے مطابق واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا۔ محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان برگیڈیئر ڈاکٹر ایوب بن حجاب بن نحیت نے کہا ہے کہ فرار ہونے والے قیدیوں کی مکمل تفصیلات تمام اداروں کو فراہم کی گئی ہے اور امیدہے کہ انہیں جلد پکڑ لیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ مفرور قیدیوں میں قصاص کا قیدی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں جو سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہے کہ فرار ہونے ولوں میں ایک قیدی ایسا بھی ہے جسے سرقلم کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: