Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وارانسی ، آگرہ ، میرٹھ میں بھی میٹرو تعمیر کی جائیگی

لکھنؤ- - - - -میٹرومین کہے جانے والے لکھنؤ میٹرو ریلوے کے انچارج ای شری دھرن نے اپنے کام کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔ لکھنؤ اور کانپور میٹرو پروجیکٹس کیلئے ایڈوائزری کے کردار سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی لیکن ہوا اس کا الٹا۔ ان پر سی ایم نے مزید اور کام لاد دیا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ میں تمہیں استعفیٰ دینے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ میں وارانسی، آگرہ، میرٹھ اور گورکھپور کو بھی تمہارے کام میں جوڑ رہا ہوں۔ شری دھرن طویل عرصے سے میٹرو کیلئے کام کر رہے ہیں۔ شری دھرن نے کہا کہ گورکھپور، آگرہ اور میرٹھ میں میٹرو کیلئے سروے شروع کر دیا ہے۔ لکھنؤ میں 10.5 کیلو میٹر پہلے مرحلے کی میٹرو بن کر تیار ہے، صرف اس کا میٹرو ریلوے سیکیورٹی کمشنر کو معائنہ کرنا ہے۔ریاست میں میٹرو کی منصوبہ بندی کے بارے میں شری دھرن نے بتایا کہ کانپور میں ڈپو بن کر تیار ہے۔ اس کے علاوہ وارانسی میٹرو پروجیکٹ کی رپورٹ تیار ہے لیکن اس میں کچھ ترمیم کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی وارانسی میںمندر کے پاس کسی بھی طرح کی تعمیر نہیں کرانا چاہتے۔

شیئر: