Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی کرکٹرز راتوں رات کروڑپتی، انعامی رقم جلد تقسیم ہوگی

 
  اسلام آباد: چیمپئنز ٹرافی2017ءکے فائنل میںہندوستان کو زبردست شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرنے والی پاکستانی قومی ٹیم کا ہر کھلاڑی راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔ آئی سی سی کی جانب سے فاتح ٹیم کےلئے مختص 22لاکھ ڈالر کی رقم روان ہفتے کھلاڑیوں میں تقسیم کی جائے گی جبکہ نجی تقریبات سے بھی ہر کھلاڑی لاکھوں روپے کا مالک بن چکا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے فاتح پاکستانی اسکواڈ کے لئے آئی سی سی نے22 لاکھ ڈالر پی سی بی کو بھیج دیے ہیں جو رواں ہفتے کھلاڑیوں و مینجمنٹ میں تقسیم کئے جائےں گے۔ انگلینڈ میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ہند سے جیتنے کے بعد  سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے خودکو22 لاکھ ڈالر تقریباً 23 کروڑ پاکستانی روپے کا حقدار ثابت کیا۔ رقم رواں ہفتے ہی قومی کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ میں تقسیم کی جائے گی۔16 کھلاڑیوں کا ایک، ایک حصہ ہو گا، انجری کے سبب پہلے ہی میچ کے بعد وطن واپس چلے جانے والے وہاب ریاض بھی حصہ داروں میں شامل ہیں۔ایک حصہ13 رکنی ٹیم مینجمنٹ کو دیا جائے گا۔اس طرح ہر کھلاڑی کے حصے میں ایک کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد رقم آئے گی۔

شیئر: