Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ پولیس پر کنٹرول نہیں رہا،آئی جی

کراچی ...آئی جی سندھ پولیس اللہ ڈنوخواجہ نے کہا ہے کہ سندھ میں امن امان کی صورتحال شدید خراب ہونے کا خطرہ ہے ۔اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جارہا ہے ۔ وزیراعلی مراد علی شاہ کو ایک خط میں انہوں نے کہا کہ 1861پولیس ایکٹ کے مطابق پولیس کا سربراہ آئی جی سندھ ہے ۔ افسران کے تقرر و تبادلے منظوری لئے بغیر کئے جارہے ہیں۔محکمہ داخلہ اور سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کا سندھ پولیس میں عمل دخل زیادہ بڑھ گیا ۔ پولیس کے افسران کو بلاکر ہراساں کر رہا ہے ۔ خط میں کہاگیا کہ پولیس افسران پر غیر قانونی کاموں کیلئے دباو بڑھایا جارہا ہے ۔ایڈ یشنل آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی فنانس کو میری اجازت کے بغیر ہٹایا گیا۔ سینٹرل پولیس کا انتظامی نظام مکمل طور پر مفلوج ہوچکا ہے ۔سند ھ پولیس پر اب میرا کنٹرول نہیں رہا ہے ۔ امید ہے آپ اس معاملے پر مداخلت کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ پولیس کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہونے سے صوبے میں امن امان کی صورتحال شدید خراب ہونے کا خطرہ ہے ۔

 

شیئر: